Saturday, April 27, 2024

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج جاری ہو گا

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج جاری ہو گا
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نئے بجٹ سے پہلے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج جاری ہوگا۔ 92  نیوز نے نئے قومی اقتصادی سروے کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2017/18 میں بیشتر معاشی اہداف میں ناکامی کا سامنا ہوا۔ زراعت ، خدمات اور مہنگائی کے علاوہ دیگر معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے۔ اقتصادی سروے کے مطابق جاری اخراجات میں 9 ماہ کا خسارہ  10.8 ارب ڈالر رہا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ  جی ڈی پی کا  4.8 فیصد رہا، جس کا ہدف 4.1 فیصد تھا۔ نو ماہ کا تجارتی خسارہ  19.7 ارب ڈالر رہا ، سالانہ ہدف 25 ارب ڈالر ہے۔ سروے کے مطابق برآمدات 15.9 ارب ڈالر اور درآمدات 35.6 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 14.6 ارب ڈالر رہیں۔ سروے کے مطابق جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جبکہ ہدف 6 فیصد تھا۔  جولائی تا مارچ مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد رہی جبکہ ہدف 6 فیصد تھا۔ اقتصادی سروے کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی 3.8 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.5 تھا، کپاس کی پیداوار 8.7 اور لائیو سٹاک کی ترقی 3.8 فی صد رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق پیداواری شعبے کی شرح نمو 6.2 فی صد رہی، بڑے صنعتی شعبے کی شرح نمو 6.1 اور چھوٹے شعبے کی شرح 8.2 فی صد رہی۔ مواصلات شعبے میں شرح نمو 9.1 اور خدمات میں 6.4 فی صد رہی۔ سروے کے مطابق ہول سیل اور ریٹیل شعبوں کی شرح نمو 7.5 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ کی ترقی 3.5 اور مالیات و انشورنس کی شرح نمو 6.1 فیصد رہی۔