Thursday, April 18, 2024

رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا

رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا
December 20, 2017

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) رواں مالی سال میں چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہو اہے ۔ چاول برآمد کرنے والے اداروں کی تنظیم رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر تک کے عرصے کے دوران پاکستان میں چاول کی برآمدات میں 697 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا۔
گزشتہ برس کے اسی عرصہ میں چاولوں کی برآمدات سے 528.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا ۔چاول کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر چاول کی طلب میں اضافہ بتایا گیا ہے۔