Saturday, May 18, 2024

رواں مالی سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 12.12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

رواں مالی سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 12.12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
November 14, 2017

کراچی (92 نیوز) حکومت کی تمام تر کوشش کے باوجود ملکی تجارتی خسارے میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر بارہ اعشاریہ بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی کرنے کے دعوے غلط ثابت ہونے لگے۔ تجارتی خسارے میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادراہ شماریات کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017 کے مقابلے اکتوبر 2017 میں برآمدات 12.75 فیصد کا اضافے کے ساتھ 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 1.88 ارب ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2017 کے مقابلے اکتوبر 2017 میں درآمدات میں 10.19 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات 46 کروڑ ڈالر اضافے سے4.93 ارب ڈالر رہی۔
اکتوبر 2017 میں تجارتی خسارہ 25 کروڑ ڈالر اضافے سے 3.04 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2017 میں برآمدات 10.04 فیصد اضافے کے ساتھ 7.06 ارب ڈالر رہی۔
دوسری جانب رواں مالی سال چار ماہ میں درآمدات میں 22.55 اضافہ ریکارڈ کیا گیا
چار ماہ میں درآمدات 3.53 ارب ڈالر اضافے سے 19.18 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔
رواں مالی سال 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 31 فیصد اضافے سے 12.12 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
معاشی ماہرین نے کہا کہ فوری طور پرحکومت کو درآمدات میں واضع کمی اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔