Friday, May 10, 2024

رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی اسمگل کی گئی اشیاء ضبط کی گئیں ، ایف بی آر

رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی اسمگل کی گئی اشیاء ضبط کی گئیں ، ایف بی آر
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی اسمگل کی گئی اشیاء ضبط کی گئیں۔ ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال جولائی تا جنوری 22 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاں، 3.4 ارب روپے مالیت کا چھالیہ ، 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافے کے ساتھ 553 ملین روپے کے سگریٹس ضبط کیے گئے۔

پاکستان کسٹمز نے 113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ، 67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء، 93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل، 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات اور 6 ملین ٹن کی آئیوڈین بھی ضبط کر لی گئی۔

غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف مؤثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس بھی سیل کئے گئے ہیں۔