Saturday, May 11, 2024

رواں مالی سال بیرونی ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان

رواں مالی سال بیرونی ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان
January 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی اقتصادی بہتری کے عالمی سطح پر چرچے ہیں ، سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ رواں مالی سال بیرونی ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔

خلیج ٹائمز نے پاکستان کے ترسیلات زر 25 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ظاہر کردئیے، ترسیلات زر میں زیادہ تر اضافہ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیون کی جانب سے کیا گیا، رواں مالی سال بیرون ملک ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔

خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرون ملک سے ترسیلات رہیں جبکہ گزشتہ سال 11 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات رہی تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر میں 24.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک یو اے ای سے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ترسیلات زر بڑھنے کے امکانات کی خوشخبری دی گئی تھی، وزیر اعظم نے رواں مالی سال ترسیلات زر کا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کی تھی، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو مراعات دی گئی تھیں۔