Thursday, April 25, 2024

رواں سیزن ایک لاکھ ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا

رواں سیزن ایک لاکھ ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا
May 17, 2018
کراچی (92 نیوز) رواں سیزن ایک لاکھ ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے پیداوار 35 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اقتصادی راہداری کے ذریعے چین کو پہلی مرتبہ زمینی راستے سے بھی آم برآمد کیا جائے گا۔ پاکستان سے رواں سیزن آم کی برآمدات کا آغاز 20 مئی سے کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔