Friday, April 26, 2024

رواں سال کے آخر تک پاکستان سے پولیو کاخاتمہ ہوجائیگا : یونیسیف نمائندہ

رواں سال کے آخر تک پاکستان سے پولیو کاخاتمہ ہوجائیگا : یونیسیف نمائندہ
November 21, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں یونیسیف کی کنٹری ڈائریکٹر انجلا کیرنی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”بچوں کے عالمی دن“ کی مناسبت سے پاکستان کے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کیا۔ اینجلا کیرنی نے کہا کہ پاکستان میں 2014ءمیں پولیو کے 309 کیسز سامنے آئے اور اس سال یہ تعداد کم ہوکر محض 17 رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2014ءمیں پانچ لاکھ بچوں تک پولیو کے قطرے پلانے کیلئے رسائی حاصل نہیں کی جا سکی اور اس سال اس تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے۔ یونیسیف کی نمائندہ نے مزید کہا کہ عالمی ادارے اور حکومت پاکستان کی مربوط کوششوں سے ملک سے اس سال پولیو کاخاتمہ ہو جائے گا۔