Friday, April 19, 2024

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا
November 30, 2020

پولیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کوارڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر رانا صفدر کہتے ہیں کہ  پولیو مہم میں 39 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان مزید کہتے ہیں کہ پولیو ورکرز کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔