Saturday, April 20, 2024

رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن آج لگے گا

رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن آج لگے گا
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن آج لگے گا۔ پاکستانیوں کو سورج گرہن کے شاندار نظارے کے بعد اب چاند گرہن بھی دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز 10 اور 11 جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہو گا جو 11 جنوری کو رات 1 بج کر 10 منٹ پر عروج پر ہو گا۔ 11 جنوری کی صبح 2 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن ختم ہو گا۔ پاکستان کےعلاوہ سال نو کا پہلا چاند گرہن یورپ ، ایشیا ، افریقہ ، نارتھ امریکا، ساوتھ ‏امریکا پسیفیک اور اٹلانٹک جبکہ بحر ہند میں بھی دیکھا جا سکے گا ۔ چاند کی روشنی معمول سے کم ہو جائے تاہم چاند مکمل طور پر تاریک ہونے کے امکانات ‏کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سن 2020 میں پورے سال 6 چاند اور سورج گرہن میں سے صرف 3 دکھائی دینگے۔