Friday, March 29, 2024

رواں سال کا پہلا اور آخری مکمل چاند گرہن آج دیکھا گیا

رواں سال کا پہلا اور آخری مکمل چاند گرہن آج دیکھا گیا
May 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال کا پہلا اور آخری مکمل چاند گرہن آج دیکھا گیا۔ دنیا کے مختلف مقامات پر گرہن کے دوران سپر فلاور بلڈ مون کے حیران کن مناظر دیکھے گئے۔

ناسا کے مطابق اپریل کے سُپر مون کے مقابلے چاند اس روز دنیا سے 157 کلومیٹر قریب تھا۔ رواں چاند گرہن کے دوران ان علاقوں میں قریب 15 منٹ کیلئے چاند زمین کے سائے میں تھا جبکہ ماہتاب کا رنگ سُرخ تھا۔

ناسا کے مطابق یہ عام حالات کے مقابلے زیادہ بڑا اور چمکدار ، دنیا کے مدار سے زیادہ قریب اور پھولوں کے کھلنے کے موسم میں ہوا۔ اس لئے اسے سپر فلاور بلڈ مون کہا جا رہا ہے۔ یہ 2021 کا دوسرا سپرمون اور واحد مکمل چاند گرہن تھا۔

ناسا کے مطابق اگلا چاند گرہن 16 مئی 2022 میں دیکھا جاسکے گا۔ اس میں بھی چاند کا رنگ سرخ ہو گا۔