Friday, April 19, 2024

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہو گا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہو گا
June 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہو گا۔ چودھویں کا خوبصورت چاند زمین کے پیچھے چھپ جائے گا۔ اپنے مدار پر گردش کرتے چاند پر رواں سال چار گرہن لگیں گے اور سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہو گا۔ آج شب چاند جزوی گرہن کے مراحل سے گزرے گا۔ چاند کو گرہن لگنے کا آغاز رات 10 بجکر 46 منٹ پر ہو گا۔ رات 12 بجکر 25 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہو گا۔ چاند گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ ایشیا آسٹریلیا ، افریکہ،انٹارٹکا کے بیشتر حصوں  میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہر ین  کے مطابق سال کا  تیسرا چاند گرہن 5 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری چاند گرہن 30 نومبر کو ہو گا جبکہ رواں ماہ سال کے طویل ترین دن 21 جون کو سورج پر بھی گرہن لگے گا