Friday, April 26, 2024

رواں سال کا جون  کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ تھا

رواں سال کا جون  کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ تھا
July 20, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)عالمی موسمیاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال جون کا مہینہ کرہ ارض کی تاریخ کا سب سے گرم جون تھا۔ عالمی موسمیاتی ادارے کی ترجمان کلیر نولس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یورپ، جنوبی امریکا اور افریقہ میں گرم ترین جون رہا، مغرب اور سنٹرل یورپ کے کچھ ممالک اور خطوں میں جون کے درجہ حرارت میں معمول کی نسبت دس ڈگری گریڈ زیادہ اضافہ ہوا ۔ زمین اور سمندر دونوں کی سطح کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، نولس نے یورپ میں ہیٹ ویو کے نئے راونڈ کے شروع ہونے کی بھی پیش کش کی ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں خشک سالی، سمندرری برف کے پگھلاو میں اضافہ اور جنگلوں میں آگ لگنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔