Tuesday, April 23, 2024

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہو گا

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہو گا
December 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہو گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بھر میں نظر آئے گا۔ پاکستان میں 20 سال بعد سورج کو گرہن لگنے کے ساتھ ہی صبح سویرے جزوی رات کا منظر دیکھا جاسکے گا جو 2 گھنٹے 40 منٹ اور 26 سیکنڈز تک جاری رہے گا۔ سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بجکر 35 منٹ پر ہو گا ۔8 بجکر 46 منٹ پرگرہن عروج پر ہو گا جبکہ10 بجکر 30 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو گا۔ ماہرین فلکیات نے شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ گرہن کا منظر براہ راست دیکھنے سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سورج گرہن کے حوالے سے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سورج یا چاند گرہن کا کسی کی موت یا زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، یہ قدرت کی نشانیوں میں سے ایک ہے، حضور پاک صلی اللہ و علیہ وسلم اس دوران نوافل ادا کرتے تھے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران ملک کی مختلف مساجد میں نماز کسوف کے اجتماعات ہوں گے۔