Sunday, May 12, 2024

رواں سال میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،54 افراد جاں بحق

رواں سال میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،54 افراد جاں بحق
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)رواں سال ایک روز میں سب سے زئادہ کورونا کیسز سامنے آگئے ، گزشتہ روز 2 ہزار701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ مہلک وائرس سے 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2701 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 430 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ  جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد  کی تعداد 6 لاکھ 198 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں دو لاکھ 60 ہزار 661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار 576 ، خیبرپختونکوا میں  75 ہزار 52، بلوچستان میں 19 ہزار 171، اسلام آباد میں  46 ہزار 936، گلگت بلتستان میں  4 ہزار 959 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا  متاثرین کی تعداد 10 ہزار 816  ہو گئی ۔