Thursday, March 28, 2024

رواں سال ملکی تاریخ کا مہنگا ترین حج پیکج بنانے کی تیاریاں

رواں سال ملکی تاریخ کا مہنگا ترین حج پیکج بنانے کی تیاریاں
January 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور کی پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین حج پیکج بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ رواں سال حج پیکج 5 لاکھ 36 ہزار سے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کی حج فارمولیشن کمیٹی حج اور سفری اخراجات میں اضافوں سے پریشان ہوگئی، ذرائع کے مطابق رواں سال 2020 میں حج پیکج میں مزید ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ ہوگا۔ گزشتہ سال قربانی کے بغیر شمالی پیکج 4 لاکھ 36 ہزار جبکہ جنوبی ریجن کا پیکج 4 لاکھ 26 ہزار تھا۔ ائیر لائنز کے اضافی کرایوں کے مطالبات حج فارمولیشن کمیٹی کا درد سر بن گیا، حج فارمولیشن کمیٹی تاحال حج پالیسی بھی مرتب نہ کرسکی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی حج فارمولیشن کمیٹی اور ائیر لائنز کے درمیان ڈیڈلاک ہوگیا، حج پالیسی 2020 کا حج کرایہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل التواء کا شکار ہے۔ ائیرلائنز نے حج فارمولیشن کمیٹی سے کرایہ ایک لاکھ 40 ہزار سے ایک لاکھ 47 ہزار تک کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ائیرلائنز کا مطالبہ مسترد کردیا۔