Tuesday, May 7, 2024

رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں مرد فنکاروں کا پلڑا بھاری رہا

رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں مرد فنکاروں کا پلڑا بھاری رہا
December 30, 2018
کراچی (92 نیوز) سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں مرد فنکاروں کا پلڑا بھاری رہا۔ فنکارائیں اپنا سکہ جمانے میں اس برس بھی ناکام رہیں ۔ فلم انڈسٹری کے ادھیڑ عمر ہیروز سمیت نوجوان ہیرو اس برس بھی فلم انڈسٹری پر چھائے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں اداکار علی ظفر، فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، جاوید شیخ، علی رحمان،شہریار منور، عدیل چودھری، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ و دیگر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے اور فلم کی کہانیوں کا مرکز مرد فنکاروں پر ہی گھومتا دکھائی دیا جبکہ 2018 کی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہیروئنیں ماہرہ خان، حریم فاروقی، مہوش حیات، الناز نوروزی، ،غنا علی، عتیقہ اوڈھو، رابی پیرزادہ، صنم چودھری، مایا علی ماورا حسین، کبری خان، ثروت گیلانی، حانیہ عامر، حاجرہ یاسمین بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے باوجود صرف کہانیوں میں سپورٹنگ اداکارائوں کے طور پر کام کرتی دکھائی دیں۔ فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ میں اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور فلم’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ میں مہوش حیات کہانی کے ساتھ فلم میں جڑی ہوئی نظر آئیں۔