Tuesday, April 23, 2024

رواں سال بھارت نے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظلم کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

رواں سال بھارت نے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظلم کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے
December 28, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) رواں سال بھارت نے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظلم کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔ جعلی مقابلوں کے ذریعے نوجوانوں کی منظم نسل کشی کی گئی۔

ظالم بھارت نے جنت نظٰیر وادی کو بدستور قید خانہ بنائے رکھا۔ رواں سال بھی مظلوم کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند رہے۔ پانچ اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کشمیری بندوقوں تلے سانس لینے پر مجبور ہیں۔ بھارتی فورسز نے مظالم کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ ڈھائی سو سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔ 19بے گناہ جعلی مقابلوں میں مار دیئے گئے۔

فائرنگ اور تشدد سے 700 لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 139 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے۔ آٹھ لوگ بینائی بھی کھو بیٹھے۔ بھارتی فورسز نے 2760 کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا لیا۔ کئی گھروں میں تھوڑ پھوڑ کی گئی یا تباہ کر دیا گیا۔ 10خواتین بیوہ جبکہ 20 سے زائد بچے یتیم ہوئے۔ 50 سے زائد خواتین کی عصمت دری بھی کی گئی۔

جنوبی ایشیا میں اقلیتوں کے حالات پر رپورٹ میں بھارت کو مسلمانوں کیلئے خطرناک جگہ قرار دیا گیا۔ ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز نے انکشاف کیا شہریت کے متنازعہ قانون کے بعد مسلمان بھارت میں اسٹیٹ لیس ہو جائیں گے۔