Wednesday, May 8, 2024

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا
February 26, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوہزار سترہ کا پہلا سورج گرہن جنوبی امریکہ اور افریقہ میں واضح نظر آئے گا۔ گرہن کے وقت سورج چاند کے پیچھے دہکتے چھلے کی طرح نظر آئے گا۔

بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے سورج گرہن کا اختتام انگولا، زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہو گا جبکہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا ۔ بعض مقامات پر سورج گرہن کا دورانیہ ایک منٹ سے کم ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق دوسرا سورج گرہن اکیس اگست کو لگے گا ۔