Saturday, April 20, 2024

رواں برس ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کئی شعبوں میں نظر آئیگی: ٹیکنالوجی ماہرین

رواں برس ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کئی شعبوں میں نظر آئیگی: ٹیکنالوجی ماہرین
January 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 2016ءمیں لوگوں کا رجحان ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کی جانب زیادہ نظر آ رہا ہے۔ فیس بک سے لے کر سونی اور ایچ ٹی سی جیسے ٹیکنالوجی کے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری دیکھ کر احساس ہورہا ہے کہ اِس سال یہ حقیقت کئی گھروں تک پہنچ جائے گی۔ گیمز کی صنعت ورچوئل ریالٹی (مصنوعی حقیقت) پر کافی بڑی رقم لگا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایورسٹ کی طرز کی گیموں سے اچھا تجربہ ملتا ہے۔ انگلینڈ دو ماہر نفسیات ڈاکٹر ایشلے کونوے اور ڈاکٹر ونیسا رسپولی نے تو ورچوئل تھراپی سے مریضوں کو مصنوعی دنیا میں ان چیزوں کا سامنا کرانا شروع کر دیا ہے جن سے ان کو خوف آتا ہے اور اب یہ علاج میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔ کئی کاروباری افراد اور عوامی ادارے صارفین سے بات کرنے کے لیے جلد ہی ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگیں گے۔ سٹیٹ ایجنٹ صارفین کو زمینوں کا ورچوئلی طور پر دورہ کرائیں گے۔ گوگل کارڈ بورڈ وی آر ہیڈ سیٹ کی طرح کے سستے اور آسان سسٹم سے بہت سارے افراد کو ان کو پہلا مصنوعی حقیقت کا تجربہ مل سکتا ہے۔