Thursday, March 28, 2024

رواں برس معیشت میں 4 سے 5 فیصد گروتھ متوقع ہے، رضا باقر

رواں برس معیشت میں 4 سے 5 فیصد گروتھ متوقع ہے، رضا باقر
August 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے، رواں برس معیشت میں 4 سے 5 فیصد گروتھ متوقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کرتے ہوئے کہا، آئی ایم ایف سے رقم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہوں گے۔ ملکی تاریخ کے بلند ترین ریزرو ساڑھے 19 بلین ڈالر رہے، مئی اور جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیادہ رہا۔

اُنہوں نے کہا، کاروباری طبقے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتے، ہمارا اولین مقصد کاروباری طبقے کو سپورٹ کرنا ہے، برآمدات کو بڑھانے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

رضا باقر نے کہا، مستقل میں ڈیجیٹلایزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے،  اسٹیٹ بینک مالیاتی ڈیجیٹلایزیشن کے لیے کام کررہا ہے۔ اسٹیٹ بینک راہ راست کے نام سے ڈیجیٹلایزیشن کے پروگرام پر کام کررہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، شرح سود ایک سال سے زاید عرصے سے سنگل ڈیجٹ میں ہے۔ دو سال میں زرمبادلہ زخائر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ایکسپورٹ ریفائنانس اسکیم میں دو سو فی صد اضافہ ہوا۔