Sunday, September 8, 2024

رواں برس سیلفی بنانے کے شوق   نے29 قیمتی زندگیاں نگل لیں

رواں برس سیلفی بنانے کے شوق   نے29 قیمتی زندگیاں نگل لیں
July 15, 2016
لاہور(92نیوز)سیلفی بنانا  بچوں کا کھیل نہیں ذرا سی بے احتیاطی جان لے سکتی ہے  دوہزار سولہ کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 29افراد سیلفی لینے کے چکر میں زندگی کی بازی ہار گئے جو اب تک  سلیفی سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ سیلفی بنائیں لیکن جان کی قیمت پر نہیں اب منچلوں کو یہ کون سمجھائےجوسلیفی ایڈونچر کے چکر میں موت کا نوالہ بن جاتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں عام ہونے والی تصویریں کھینچنے کے نئے انداز سیلفی نے رواں سال کے ابتدائی چھ مہینے میں29افراد  کو موت کی وادی میں پہنچا دیا جو  خطرناک مقامات پر خود کو عکسبند کرنے کی کوشش کر رہے تھے  یہ تعداد گذشتہ سال سے دوگنا ہے۔ چند مشہور واقعات کا ذکر کریں تو گذشتہ ہفتے اورلینڈو میں35سال کی خاتون کولین برنز نیشنل پارک میں سیلفی لیتے ہوئے پہاڑی سے پھسل کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی  جون میں جنوبی کوریا کا ایک سیاح گوکٹا واٹر فال اور ایک جرمن سیاح ماچو پیچو پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوئےجون میں ہی بھارت میں دس افراد سیلفی لیتے ہوئے جان سے  گئےجن میں سے سات بھارتی شہری سیلفی لینے کے دوران دریائے گنگا میں ڈوبنے والے لڑکے کو بچاتے ہوئے گہرے پانی میں ہمیشہ کے لیے گم ہو گئے۔ امریکی ریاست میسوری میں پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔ سیلفی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافے نے کئی ممالک کو واٹر فالز اور انتہائی اونچے مقامات پر سیلفی اسٹک لے جانے پر پابندی  جیسے اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔