Friday, April 26, 2024

رواں برس بھارت نے 1876بار جنیوا کنونشن اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی

رواں برس بھارت نے 1876بار جنیوا کنونشن اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی
August 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جنگی جنون میں پاگل بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بمبوں سے نشانہ بنانے لگا، رواں برس  بھارت ایک ہزار 876 بار جنیوا کنونشن اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو چکا ہے ، معاملے پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اورٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے لگی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا مکروہ چہرہ پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ لائن آف کنڑول پر بھارتی فورسز ، شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر  بموں کا استعمال کرنے لگیں ۔ بھارتی فوج نے 30 اور31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے چارسالہ بچے سمیت دوشہری زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ  گیارہ زخموں سے چور چورہوگئے۔ رواں سال بھارت نے اب تک 1876 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اورعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے 19 افراد شہید، 148 زخمی ہوئے۔