Thursday, May 9, 2024

رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا، عالمی مالیاتی فنڈ

رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا، عالمی مالیاتی فنڈ
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالیاتی مانیٹر کے نام سے دستاویز میں رواں مالی سال پاکستانی معیشت دباؤ میں رہنے کی پیش گوئی کردی۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا، جو مالی سال 2022 میں 5.5 فیصد اور 2023 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کے اختتام پر قرض جی ڈی پی کا 87.7 فیصد تک رہے گا، حکومتی اخراجات جی ڈی پی کے 22.9 فیصد تک ہو سکتے ہیں،2022 میں حکومتی اخراجات میں 0.4 فیصد کمی ہوگی۔