Sunday, September 8, 2024

روالپنڈی، اسلام آباد میں ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکے، بادل کھل کر برسے اور موسم خوشگوار

روالپنڈی، اسلام آباد میں ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکے، بادل کھل کر برسے اور موسم خوشگوار
August 21, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) دو دن شدت کی گرمی کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادل کھل کر برسے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ پچھلے کئی دنوں سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرمی کی ایک شدید لہر جاری رہی جس سے گرمی اور حبس میں شدت آگئی تھی جس سے گرمی سے ستائے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا تاہم آج شام بادلوں کا ایسا تانتا بندھا کہ تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ خوب بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ چار روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی جبکہ جمعہ سے پیر کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔