Thursday, April 18, 2024

رنگین دھاگوں کے امتزاج سے تیار شالیں بلوچستان کی ثقافت کی پہچان

رنگین دھاگوں کے امتزاج سے تیار شالیں بلوچستان کی ثقافت کی پہچان
March 12, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان زرخیز اور ہمہ گیر تہذیب و تمدن کا حامل ہے جو اپنے قدیم حسین رنگوں کو خود میں سموئے ہوئے ہے۔ رنگین دھاگوں کے امتزاج سے تیار شالیں بھی بلوچستان کی ثقافت کی پہچان ہیں۔ ثقافتوں کی سرزمین بلوچستان ، یہاں بسنے والی اقوام کے رہن سہن اور پہناوں میں ثقافت کی جھلک نظر آتی ہیں۔ کوئٹہ کے بازاروں میں خواتین کی طرح مردوں کے ملبوسات میں رنگ برنگے دھاگوں کے امتزاج سے کشیدہ کی گئی شالیں فروخت ہو رہی ہے جو نہ صرف بلوچ اقوام کے لوگ ہی زیب تن کرتے ہیں بلکہ پشتون ہوں یا پنجابی ،سندھی ہوں یا سرائیکی ہر کسی کے شانوں کے زینت بنی نظر آتی ہیں۔ دوکاندار کے کہتے ہیں کہ ان کی مانگ اس قدر ہے کہ دوکان میں ہر وقت خرید اروں کا رش لگا رہتا ہے۔ کھدر اور اون سے تیار کی گئی گرم شالوں پر ہاتھ سے کشید ہ کاری کی جاتی ہے اور ایک ہفتے میں بن کر تیار ہوتی ہیں جن کی قیمتیں 2 ہزار سے لیکر 16 ہزار روپے تک ہیں۔