Monday, September 16, 2024

رنگ و نور کی برسات میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

رنگ و نور کی برسات میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
August 6, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہو گیا۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ‘ آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ افتتاحی تقریب میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ rio1 تفصیلات کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں اولمپکس دو ہزار سولہ کا آغاز خوبصورت آتش بازی سے ہوا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ تقریب میں فنکاروں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ rio2 انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر نے تقریب کے آغاز پر اولمپک کھیلوں پر روشنی ڈالی جس کے بعد برازیلی پرچم فضا میں بلند ہوا اور میزبان ملک کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔ rio3 دنیا بھر سے سابق اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے سو کھلاڑی بھی ریو اولمپکس دیکھنے کے لیے برازیل پہنچے ہیں۔ ابتدائی مرحلے کے بعد روایتی طور پر تمام ممالک کے دستے اپنے اپنے پرچم تھامے ماراکانہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ rio4 روایتی طور پر سب سے پہلے یونان کا دستہ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔ سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے جو554 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے۔ اولمپک مقابلے برازیل کے 33 مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کے دوران سکیورٹی فرائض کیلئے 85 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ rio5 مقابلے 21 اگست تک جاری رہیں گے۔ ریواولمپکس میں 42 کھیلوں کے 306 ایونٹس ہوں گے جنہیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 78 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔