Tuesday, May 21, 2024

رنچھوڑ لائن میں ایک اور عمات میں دراڑیں پڑ گئیں

رنچھوڑ لائن میں ایک اور عمات میں دراڑیں پڑ گئیں
January 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) رنچھوڑ لائن میں گزشتہ دنوں گرنے والی عمارت کے سامنے والی  7 منزلہ عمارت میں بھی دراڑیں پڑنے لگیں، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کو خالی کردیا۔ رنچھوڑ لائن میں چند روز قبل زمین بوس ہونے والی عمارت کے بالکل سامنے قائم سات منزلہ  عمارت کو بھی خالی کرا دیا گیا ، عمارت میں دراڑیں پڑتے دیکھ کر  مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، جس کے بعد رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بلڈنگ کو  خالی کر دیا ہے۔ کراچی میں اس  اس قبل رنچھوڑ لائن میں  بوسید ہ عمارت زمین  بوس ہوچکی ہے جبکہ ایس بی سی اے حکام نے  لیاقت میں بھی دو عمارتوں  کو خطرناک  قرار دے کر کارروائی کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ ایس بی سی اے کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں اس ڈھائی سو سے زائد عمارتیں مخدوش ہیں جن کی زیادہ تر تعداد اولڈ سٹی ایریاز میں ہے  ۔