Friday, May 17, 2024

رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی

رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی
December 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن  سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو ئی گئی ،  خستہ حال عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا تھا جس کےباعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت میں 50 سے زائد فلیٹس تھے ، عمارت گرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کے ستون پھٹنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی،گرنے والی عمارت کے اطراف گلیوں کو بند کردیا گیا، ، عمارت خالی کرا لی گئی تھی ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر حسن نے بتایا کہ 380 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں تین سال قبل آگ لگی تھی۔