Thursday, April 18, 2024

رنویر سنگھ کی محبت نے دپیکا کو دوران تقریب جذباتی کردیا

رنویر سنگھ کی محبت نے دپیکا کو دوران تقریب جذباتی کردیا
December 17, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور  کروڑوں دلوں کی دھڑکن دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں  مگر اب بھی  دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے سر عام محبت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک ایوارڈ شو کے دوران  رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ  کی تعریفیں  کیں تو دپیکا جذباتی ہو کر رو پڑیں ۔ رنویر نے اہلیہ کی تعریف ان الفاظ میں کی کہ شائد  مجھے فلموں میں  کبھی ملکہ نہیں ملی مگر حقیقت میں مجھے میری ملکہ مل چکی ہے ، میں دپیکا سے بہت پیار کرتا ہوں ، گزشتہ 6برس میں اگر مجھے کچھ حاصل ہوا ہے تو سب دپیکا کی وجہ سے ہے ۔ رنویر کے ان اپنائیت بھرے الفاظ پر دپیکا پڈوکون جذباتی ہو کر رو پڑیں ۔