Saturday, April 20, 2024

رنجیت سنگھ کی 176ویں برسی میں شرکت کیلئے چارسوسے زائد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

رنجیت سنگھ کی 176ویں برسی میں شرکت کیلئے چارسوسے زائد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ایک سو چھہترویں برسی میں شرکت کے لیے بھارت سے چار سو سے زائد سکھ یاتری پاکستان آئےہیں ۔ بھارتی حکومت نے پاکستانی ڈرائیور کا ویزہ ختم ہونے پر اپنے ڈرائیورکے ذریعے ٹرین پاکستان روانہ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ایک سو چھہترویں برسی کے لیے چار سو سے زائد سکھ یاتری اسپیشل ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ بھارتی حکام نے پاکستانی ڈرائیور کا ویزہ ختم ہونے پر اپنے ڈرائیور کے ذریعے ٹرین پاکستان روانہ کی جس کی وجہ سے ٹرین مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ صدیق الفاروق نے ٹرین کے لیٹ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کا ویزہ نہ لگوانا ریلوے حکام کی نااہلی ہے۔ چیئرمین صدیق الفاروق نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے کہا کہ نریندرا مودی پہلے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ تھے اب وزیراعظم ہیں، انہیں اپنی سوچ کوبدلنا ہو گا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان آنے کی دیرینہ خواہش آج پوری ہو گئی ہے۔ واہگہ بارڈر پر سکھوں کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا او کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ کی پابندیوں کو آسان کرنا چایئے۔