Sunday, May 19, 2024

رملہ شہر میں یہودی آباد کار کی فائرنگ سے 38 سالہ فلسطینی شہید

رملہ شہر میں یہودی آباد کار کی فائرنگ سے 38 سالہ فلسطینی شہید
January 27, 2019
 رملہ (92 نیوز) مقبوضہ فلسطین کے شہر رملہ میں یہودی آباد کار کی فائرنگ سے 38 سالہ فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق المغائر گاؤں میں داخل ہونے والے یہودیوں اور مقامی فلسطینیوں میں تصادم ہوا۔ اس دوران ایک یہودی آباد کار نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص شہید اور نو زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ روئیے سے معاملات مزید ابتر ہو رہے ہیں۔