Friday, May 3, 2024

رمضان کے بعد نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، شیخ رشید

رمضان کے بعد نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، شیخ رشید
May 2, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، رمضان کے بعد دوطرفہ ٹارزن کی واپسی ہوگی۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم اور نیب آرڈیننس کے درمیان ’’کچھ لو اور کچھ دو ‘‘کی بات ہورہی ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ چاہتی ہے نیب قانون میں ترمیم کی جائے،شیخ رشیدنیب عید کے بعد دو طرفہ ٹارزن بنے گی مارکیٹ میں جعلی مسودہ آیا ہے، نیب کی جو ترمیمیں ن لیگ والے مانگ رہے ہیں وہ نیب سے مذاق ہوگا۔ نیب اور اٹھارویں ترمیم کھڈا اور کھائی ہے اس بارے بات چیت کرنے والوں کو پتہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا خیال ہے کہ انہیں باہر جانے دیا جائے گا لیکن میرے موکل کہتے ہیں ان کے ستارے گردش میں ہیں۔ گندم اور چینی کی رپورٹ لیٹ ہوگی پہلے ہی کہہ دیا تھا، عمران خان کو کریڈٹ دیں کہ گندم چینی اور آئی پی پی کی رپورٹس باہر نکالیں۔ آئی پی پی ہر پارٹی کو چندہ دیتی ہے، عمران خان شوگر ملز مافیا کے خلاف فیصلہ کن قانونی جنگ لڑے گا۔ آئی پی پیز سب سے بڑا مافیا ہے، نوازشریف کے بعد اب فردوس عاشق کہیں گی مجھے کیوں نکالا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اصل مسئلہ سفید پوش کاہے سیزن عید شڑ والی دوکانوں کو پندرہ روزے تک کھول دینی چاہئیے وگرنہ لومز کا کاروبار ختم ہو جائے گا،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کا طوفان آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ریلوے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وزیر اعظم عمران خان ریلوے کی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کریں گے، ریلوے کی تمام ڈویژن میں ایک ہزار مارکیاں لگائیں گے اور اس میں مارکیٹیں بنائی جائیں گی تاکہ خسارہ کم کر سکیں۔ وزیر اعظم ریلوے میں نئی ری اسٹرکچرنگ کریں گے، جس وقت وزیر اعظم ریلوے کو چلانے کا حکم دیں گے تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے۔ ریلوے کا کورونا کی وجہ سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نامناسب حالات میں بھی پنشن اور تنخواہوں میں تاخیر نہیں کی، ایم ایل ون پلاننگ میں آخری مرحلے میں ہے، ریلوے کے لئے انقلاب کا سال ہے، اسی سال اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں ماسک اور مشینیں دی ان کے شکر گزار ہیں۔ بھارت کا مسلمان عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے، وقت آنے پر بھارتی مسلمان کو مایوس نہ کریں گے۔