Wednesday, May 1, 2024

رمضان کے بعد سیاست میں چہل پہل ہوگی، شیخ رشید

رمضان کے بعد سیاست میں چہل پہل ہوگی، شیخ رشید
April 7, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں دنیا میں کورونا وائرس اور پاکستان میں آٹا چینی بحران چل رہا ہے، کپتان نے فیلڈنگ بدلی ہے۔ رمضان کے بعد سیاست میں چہل پہل ہوگی۔ عمران خان اورجہانگیر ترین میں اچھے تعلقات ہیں۔ چین کی طرف سے فراہم کردہ کورونا حفاظتی کٹس راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے خود کار سینٹائزرگیٹ کا افتتاح کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ آئے گی۔۔جو پکڑا گیا اسے سزا دلوائی جائے گی۔ وزیرریلوے نے کورونا وائرس سے بچائو کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہیں تو ٹرینیں 24 گھنٹے میں چلا سکتے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری افراد کا سیاست میں آنا ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاستدان ہوگیا تو مافیا طاقت ور ہوگا۔