Friday, April 26, 2024

رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے بم کی ٹِک ٹِک شروع

رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے بم کی ٹِک ٹِک شروع
May 9, 2018
لاہور (92 نیوز) رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے بم کی ٹِک ٹِک شروع ہو گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت دو سو اکیاسی روپے کلو تک جا پہنچی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی ہوش اُڑانے لگیں۔ پیاز، ٹماٹر، آلو، ادرک، لہسن، لیموں ، سیب، کیلا، خربوزہ اور دیگرپھل بھی زائد قیمتوں پر بیچے جارہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گئے۔ گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے باعث عوامی حلقے تشویش میں مبتلا ہیں،انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔