Thursday, April 25, 2024

رمضان کی آمد سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی من پسند قیمتوں پر فروخت جاری‘ شہری پریشان

رمضان کی آمد سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی من پسند قیمتوں پر فروخت جاری‘ شہری پریشان
May 29, 2016
لاہور (92نیوز) ماہ رمضان کے آغازمیں تو چند روز باقی ہیں لیکن منڈیوں میں لوٹ مار ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ایسے اضافہ کردیا گیاہے جیسے ہر آڑھتی‘ ہر دکاندار اس ماہ کا انتظار کر رہا ہو۔ ریٹ لسٹ میں قیمتوں اور ہیں اور اشیا من مرضی کے ریٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ ضرورت کی اشیا خریدنے پر مجبور شہری کہتے ہیں۔۔ مارکیٹوں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ دکاندار اپنا رونا روتے ہیں کہتے ہیں مہنگا خریدتے ہیں تو مہنگا بیچتے ہیں۔ انتظامیہ عوام کا بھلا چاہتی ہے تو پھر اوپر سے نیچے تک نظام درست کرے۔ اشیا کی ریٹ لسٹ کا اجرا تو روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کروانا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بے بس نظر آتی ہے۔