Saturday, May 11, 2024

رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام لاہور، اسلام آباد ودیگر شہروں میں دیکھا جا سکے گا، فواد چودھری

رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام لاہور، اسلام آباد ودیگر شہروں میں دیکھا جا سکے گا، فواد چودھری
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا، رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ چودہ اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ اللہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے۔ آمین!

اِدھر ملک میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منانے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی تجویز حکومت نے منظور کر لی۔