Wednesday, May 8, 2024

رمضان شوگرملز کے مینجر محمد مشتاق کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ‏

رمضان شوگرملز کے مینجر محمد مشتاق کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی ‏
April 8, 2019

لاہور ( 92 نیوز) رمضان شوگرملز کے مینجر محمد مشتاق کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

لاہور ائیرپورٹ پر رمضان شوگرملز کے مینجر محمد مشتاق عرف چینی کو جہاز سے آف لوڈ کر کے نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق چینی لاہور سے دبئی فرار ہونے کٕی کوشش کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم مشتاق چینی نیب کو2مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،مشتاق چینی پر60 کروڑکی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ،  جس کی بنا پر ایف آئی اے امیگریشن نے مشتاق چینی کو گرفتار کرکے نیب کے حوالے کردیا۔

مشتاق چینی  نیب  کی جانب  سے حمزہ شہباز کے گھر چھاپے کےبعد روپوش ہوگیا تھا ، جو آج صبح لاہور سے دبئی پی آئی اے کی فلائیٹ 203 سے روانہ ہو رہا تھا۔

مشتاق چینی رمضان شوگرملز کا مینیجر ہے ،   ذرائع کے مطابق محمد مشتاق نے شہباز شریف کے دوسرے بیٹے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی ٹرانزکشن کی تھی  ،جس کے الزام میں نیب کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب شریف خاندان کی جانب سے محمد مشتاق چینی کے رمضان شوگرملز کے مینیجر ہونے کی تردید کی گئی ہے ، شریف خاندان کے مطابق محمد مشتاق شوگر ڈیلر ہے ۔