Thursday, May 9, 2024

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی

رمضان شوگر ملز ریفرنس  کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز)احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔

رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پیش کیاگیا، طبیعت خرابی کے باعث عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،احتساب عدالت کے جج کے تبادلے کی وجہ سے ریفرنس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نےریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نےمیڈیاسے بات چیت میں کہا نواز اورشہباز شریف کے خلاف لہرائے جانے والے کاغذ ختم ہوگئے۔راناثناءاللہ نے کہا کہ شہبازشریف کے ساتھ ظلم کیاگیا،امیدہےدرخواست ضمانت پرانصاف ملے گا۔

شہباز شریف سے خواجہ آصف، رانا ثناء، خواجہ سعدرفیق، امیر مقام،مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔