Friday, April 26, 2024

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی ‏

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی ‏
March 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز  کیس کی سماعت  ہوئی ،  حمزہ شہباز کو جیل حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی بناء پر پیش نہیں کیا گیا ، عدالت نے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز  کیس کی سماعت  جج امجد نذیر چودھری نے کی ،  حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد انکے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں ۔

شہبازشریف کو عدالت کی جانب حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا تھا،  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔