Thursday, April 25, 2024

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
April 9, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں سابق  وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد کر دی ۔

جج سید نجم الحسن نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزریفرنس ہے کیا؟.

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے،مل کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا۔

دوران سماعت شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں روک دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا،یہ قانونی چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہوں گی۔

شہباز شریف نے بتایا انہوں نےدس سالوں میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے،کیا میں نے نالے کے لئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا؟۔

عدالت نے ریمارکس دئیے ابھی آپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہادتوں کیلئے گواہان کو طلب کر لیا۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں بھی شہباز شریف،فواد حسن فواد ، احد چیمہ اور دیگر ملزم پیش ہوئے،کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور احد چیمہ  دیر تک سرگوشیوں  میں مصروف رہے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے وقت پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔