Monday, May 13, 2024

رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 نومبر تک توسیع

رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 نومبر تک توسیع
November 10, 2020

لاہور (92 نیوز)لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملزکیس کی سماعت عدالت نے حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 نومبر تک توسیع کردی،گزشتہ سماعت حمزہ شہباز کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اپوزیشن لیڈرنے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں کمر میں درد ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کے لیے قانون کچھ اور ہے اور کسی کیلئے کچھ اور۔

رمضان شوگر ملز اسکینڈل کیس  میں  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کی عدم پیشی سے متعلق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے استفسار کیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے مؤقف اختیار کیا ہم نے ملزم گیٹ پر متعلقہ حکام کو ریسیو کروا دیا تھا،

عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر سے استفسار کیا آپ بتائیں حمزہ شہباز کو لانے کی ذمہ داری آپ کی تھی،ایس پی ہیڈ کوارٹر نے مؤقف اختیار کیاہم نے حمزہ شہباز کو روٹین میں لانے کے لیے گاڑی بھیجی تھی،یہ ملزم کا قصور ہے کہ اس نے آنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اگر کل کو ملزم کہے مجھے ماچس دیں جیل کو ٓآگ لگانی ہے تو آپ مہیا کریں گے؟آپ نے سارا سسٹم خراب کر دیا ہے آپ نے قمیض کے بازو اوپر کیے ہوئے ہیں یہ توہین عدالت ہے،کیا آپ پہلی دفعہ پیش ہوئے ہیں؟۔

فاضل جج نے کہایہ انٹرنیشنل طور پر گیا ہے کہ ایک ملزم عدالت میں اپنی مرضی سے پیش نہیں ہوا ۔ حمزہ شہباز نے اپنی صفائی میں کہا وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور 17 ماہ سے اس عدالت کے رو برو پیش ہو رہے ہیں، مجھے کمر میں انتہائی تکلیف ہے اور جیل میں کورونا بھی ہوا میں نے عدالت پیشی کے لئے ہرگز انکار نہیں کیا تھا ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گاڑی میں ایئر کنڈیشن موجود ہے جس پر حمزہ نے کہا یہ جھوٹ بول رہے ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کیے جانے کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 17نومبر تک ملتوی کر دی۔