Thursday, March 28, 2024

رمضان شوگر ملز کیخلاف ایک اور درخواست دائر

رمضان شوگر ملز کیخلاف ایک اور درخواست دائر
October 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ کسان  محمد ساجد  کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  رمضان شوگر ملز کو چھ ماہ قبل لاکھوں مالیت کا گنا فراہم کیا ، شوگر ملز کی جانب سے تاحال رقم فراہم نہیں کی گئی ۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے 16 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا گنا فراہم کی جس کی رسیدیں  لف ہیں ،  عدالت رقم لے کر دینے کا حکم دے ۔