Monday, September 16, 2024

رمضان شوگر ملز کا ایک اور فراڈ،غیرقانونی نالے کی تعمیر پر حمایتی بیان لینے کی کوشش

رمضان شوگر ملز کا ایک اور فراڈ،غیرقانونی نالے کی تعمیر پر حمایتی بیان لینے کی کوشش
December 2, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا۔ غیرقانونی نالے کی تعمیر پر لوگوں کے حمایتی بیان حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ شریف برادران کا ایک کے بعد ایک غیر قانونی اقدام پکڑا گیا،  چنیوٹ میں شریف برادران کی رمضان شوگر ملز انتظامیہ نے سروے کا بہانہ بنایا اور اندر کھاتے غیرقانونی نالے کی تعمیر کا معاملہ دبانے کے لئے دیہاتیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ان کی سب تدبیریں ناکام ہو گئیں،دیہاتیوں نے سروے ٹیم کے 11 افراد کو گرفتار کروا دیا۔ زیر حراست افراد نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ انہیں غیر قانونی نالے کی حمایت میں بیان پر دستخط کروانے کیلئے بھیجا گیا ،اصل معاملہ یہ ہے کہ شریف برادران کی شوگر ملز کیلئے نالے کی تعمیر پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے اور اب نیب کے شکنجے سے بچنے کیلئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ سروے ٹیم کے سپروائزر اب بھی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ دیہاتیوں نے اس ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی پر ڈی پی او آفس کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ وہ درخواست پر قانون کےمطابق کارروائی کی جائیگی۔