Friday, April 19, 2024

رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونیکا حکم

رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونیکا حکم
July 14, 2020
لاہور (92 نیوز) رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا، لاہورکی احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ لاہورکی احتساب عدالت نے 6 اگست کو شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ ادھرتوشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر رمضان رمضان شوگر ملز اسکینڈل میں فرد جرم یکم جولائی کو عائد کی جانی تھی، شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور ہونے پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس حوالے سے نیب پراسیکیوٹر کا مؤقف تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو بھی شہبازشریف پر شک ہے، اس لیے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔ دوسری جانب وکیل کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹروں کے معائنے کے مطابق شہباز شریف کا ٹیسٹ 2 جولائی کو ہو گا، عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی تھی۔