Thursday, April 25, 2024

رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی
July 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف ،حمزہ شہبازپر آج فردجرم عائدکی جائے گی، گزشتہ سماعت پرشہبازشریف کورونا کی وجہ سےپیش نہیں ہوسکےتھے،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہبازشریف پرسرکاری خزانےسےنالہ،پل بنانے کاالزام ہے۔

آج دونوں ملزموں کی عدالت پیشی پر  فرد جرم عائد کی جائے گی ، نیب کی جانب سے  رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں آج  تک توسیع کررکھی ہے ،  گزشتہ سماعت پر کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ۔