Thursday, April 25, 2024

رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی

رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی
July 8, 2021

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی ہو گئی۔

دوران سماعت شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا انہوں نے بجلی کے منصوبے لگائے اور قوم کے اربوں روپے بچائے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنی کارکردگی سے متعلق کتابچہ فاضل جج کو پیش کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دامن صاف ہے، تمام مقدمات شہزاد اکبر کے کہنے پر بنائے گئے۔ احتساب عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

 ادھر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اس موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عدالت میں عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ قائدین سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے لیگی کارکنان اندر جانے کے لیے پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے۔