Saturday, May 4, 2024

رمضان المبارک کے دوران کھجور کی فروخت میں اضافہ

رمضان المبارک کے دوران کھجور کی فروخت میں اضافہ
May 22, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) کھجور سے روزہ افطار کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اسی لئے رمضان المبارک کے دوران کھجور کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کھجور کی مختلف اقسام کی فروخت جاری ہے۔ کھجور افطاری کا لازمی جز ہے کیونکہ اس سے روزہ افطار کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور کھجور افطاری میں کھانے سے توانائی بحال ہو جاتی ہے۔ حیدرآباد کی مارکیٹوں میں اس وقت ایرانی، بصری، ربئی اور سکھر کی کھجوریں وافر مقدار میں فروخت ہو رہی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افطار میں کھجور کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ روزہ دار کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔