Friday, April 19, 2024

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب آج ہو گی، مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائیگا

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب آج ہو گی، مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائیگا
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیلتہ القدر کو تلاش کریں جس میں کی گئی عبادت ہزار راتوں سے افضل ہے تاہم رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو لیلتہ القدر کا زیادہ امکان سمجھا جاتا ہے ۔ آج رات گھروں اور مساجد میں مسلمان انفرادی اور اجتماعی عبادات میں مصروف رہیں گے۔ رات کے آخری حصے میں خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ دوسری طرف سعودی عرب میں ستائیسویں شب پر مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے جہاں لاکھوں فرزندان اسلام رات بھر عبادت کرتے رہے۔