Friday, April 26, 2024

رمضان المبارک کی آمد ، حکومت صارفین کےساتھ ہاتھ کرگئی

رمضان المبارک کی آمد ، حکومت صارفین کےساتھ ہاتھ کرگئی
May 2, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) رمضان المبارک کی آمد پر حکومت صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی، جن 17 1اشیاء پر سرکار کی طرف سے سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کوئی ایک چیز بھی یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم نہیں کی گئی، آٹا، دالیں، چینی، مصالحہ جات کی خریداری سے محروم عوام بازار سے مہنگے داموں اشیاء خریداری پر مجبور ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء ضروریہ کی خریداری کیلئے حکومتی ریلیف عوام کیلئے باعث تکلیف بننے لگا، آٹا ، چینی ، دالیں اور چاول سمیت جن 17 اشیاء پر حکومت نے سبسڈی کا اعلان کیا ، انہی اشیاء کو یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم نہ کیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے خالی ریک حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول رہے ہیں۔

حکومت نے ریلیف نہیں دیا، ہر چیز مہنگی ہوگئی ، آصف زرداری

رمضان المبارک کی آمد میں  چند دن باقی ہیں  لیکن یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چنا، دال ماش، دال مونگ، چاول، چینی اور سویاں تک دستیاب نہیں۔ کھانے کیلئے بسکٹ نہ ہی کچن کی اہم ضرورت مصالحہ جات ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیاء فراہم نہ کرنے پر صارفین بھی مایوسی کا شکار ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹور ذرائع کہتے ہیں حکومت کی طرف سے 23 ارب 87 کروڑ کی ادائیگی نہ ہونے پر پچھلے سال کی سبسڈی بھی ادا نہیں ہو سکی، جب تک بقایاجات ادا نہیں ہوں گے، یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکے گی۔