Friday, March 29, 2024

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا
April 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم رمضان المبارک  25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے  چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا، کہا کہ  پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پشاور سمیت پاکستان کے کسی بھی مقام سے کوئی شہادت نہیں ملی ۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی ، موسم کا حال بتانے والوں نے کہا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ، 141 ہجری رمضان کا چاند 23 اپریل صبح 7 بجکر 26 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوا اور چاند کی عمر 11 گھنٹے 56 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہوگی اور چاند غروب آفتاب کے بعد 29 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جانا درست سمت میں قدم ہے جبکہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں ۔ اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے ۔